ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملالہ یوسف زئی کو ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت

ملالہ یوسف زئی کو ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت

Sat, 23 Jul 2016 11:05:17  SO Admin   S.O. News Service

برمنگھم، 22؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن برمنگھم میں ہونے والا ٹیسٹ میچ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دیکھنے کی دعوت دی ہے۔شہریار خان کاکہناہے کہ ملالہ یوسف زئی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور وہ حوصلہ مندی کی علامت ہیں، انھیں خوشی ہوگی کہ ملالہ ٹیسٹ میچ کے کسی بھی دن مہمان خصوصی کی حیثیت سے آئیں۔شہریار خان نے کہا کہ انھوں نے پاکستان اے ٹیم کامیچ بھی دیکھا ہے اگرچہ انھیں نتیجے سے مایوسی ہوئی تاہم اس میچ میں شرجیل خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ نوجوان کرکٹروں کے لیے یہ اچھا دورہ ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی انگلینڈ میں ہیں اور پاکستان اے ٹیم کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اوراچھی کارکردگی پر اے ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنا سکتا ہے۔


Share: